سکول ایجوکیشن کا اساتذہ کو نیا دھچکا؛ پریشان کن خبر

17 Sep, 2021 | 08:11 PM

M .SAJID .KHAN

(جنید ریاض)فنڈز کی کمی کا سامنا ،انصاف آفٹر نون سکول میں پڑھانے والے اساتذہ رول گئے،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سات ہزار سکولوں میں سے 3 ہزار پانچ آفٹرنون سکولز کو فنڈز کی ادائیگیاں روک دی۔

تفصیلات کےمطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو فنڈز کی کمی کا سامنا جس کے باعث 7 ہزار انصاف آفٹر نون سکول میں پڑھانے والے اساتذہ رول گئے،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 3 ہزار پانچ آفٹرنون سکولز کو فنڈز کی ادائیگیاں روک دی،سکول ایجوکیشن نےسات ہزار میں سے صرف 4 ہزار سکولوں کے ایک سال سے فریز ایک کروڑ سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے۔

مذکورہ فنڈز اساتذہ ودیگر سٹاف کو تنخواہوں کی ادائیگی کی مد میں جاری کیے گئے ہیں جبکہ 3 ہزار پانچ سکولوں کو 80 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری ہونا باقی ہیں،سکول ایجوکیشن کے مطابق باقی سکولوں کو اگلے مرحلہ میں فنڈز جاری کردیئے جائیں گے۔

یادرہے کہ فنڈز جاری نہ ہونے والے سکولوں می لاہور کے 70 سکولز بھی شامل ہیں،پنجاب ٹچرز یونین نے 3 ہزار سکولوں کے فنڈز فریز کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے، انکا کہنا ہے کہ چار ہزار سکولوں کی طرح باقی 3 ہزار سکولوں کو بھی جلد فنڈز جاری کیے جائیں۔

مزیدخبریں