دینی تعلیم کیلئے جانیوالی بچی کو درندہ صفت دکاندار نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

17 Sep, 2021 | 07:50 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(سٹی42)ہنجروال کے علاقہ میں کم عمر بچی کو دینی تعلیم کے کیے جاتے ہوئے دکاندار نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم جمشید نے ہنجروال کے علاقہ میں ویڈیو گیمز کی دکان بنا رکھی ہے،بچی اپنے گھر سے دینی تعلیم حاصل کرنے جا رہی تھی کہ ملزم نے بچی کو گلی سے اپنے گھر لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا،بچی کے شور مچانے پر ملزم نے بچی کو 5000 روپے دیے کہ وہ گھر جا کر نہ بتائے۔

 تاہم بچی جب گھر پہنچی تو اس کی حالت غیر دیکھ کر اہلخانہ کے دریافت کرنے پر بچی کے سارا قصہ بیان کر دیا جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے درندہ صفت ملزم جمشید کو گرفتار کر لیا جبکہ موقع پر شواہد اکٹھے کرنے کے لیے فرانزک ٹیموں کو بھی بلوا لیا گیا جنہوں نے شواہد اکٹھے کر لیے جبکہ پولیس نے بچی کے اہلخانہ کی درخواست پر کاروائی کا آغاز کر دیا ہے.

مزیدخبریں