ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ نوجوان نے خودکشی کرلی

suicide,case,sanda
کیپشن: dead body file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین)گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ نوجوان نے خودکشی کرلی، احمد نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کیا۔

 تفصیلات کے مطابق خودکشی کا واقعہ تھانہ ساندہ کے علاقہ میں پیش آیا۔ جہاں  21 سالہ نوجوان نے گھریلو جھگڑے کے بعد اپنی جان لے لی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خودکشی کرنے والے نوجوان کی شناخت احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ نوجوان نے جھگڑے کے بعد گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھائیں جس کے سبب اس کی موت ہوگئی۔پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی ہے۔

 دوسری جانب تھانہ کاہنہ کی حدود میں ایک شخص گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا، متوفی کی عمر 36 سال بتائی جاتی ہے، لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردی گئی۔

پولیس کے مطابق لاش دو روز پرانی ہے، اہل علاقہ نے تعفن اٹھنے پر پولیس کو اطلاع کی، جاں بحق شخص کی شناخت محمد داؤد کے نام سے ہوئی ہے،دائود بھیک مانگ کر گزرا کرتا تھا، جسمانی طور پر معذور تھا۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ اہل خانہ کی جانب سے اندراج مقدمہ کی درخواست موصول ہوگئی ہے، تحقیق کی جائے گی کہ طبعی موت ہوئی یا یہ قتل کا واقعہ ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔