ٹھیکے آن لائن پورٹل کے ذریعے دینے کا فیصلہ

17 Sep, 2021 | 06:31 PM

M .SAJID .KHAN

(وسیم احمد)پنجاب ہاؤسنگ ڈپارٹمنٹ کا بڑا فیصلہ، ٹھیکے آن لائن پورٹل کے ذریعے دیئے جائیں گے، صوبائی وزیر ہاؤسنگ ملک اسد کھوکھر کہتے ہیں رشوت اور سفارشی کلچر کے خاتمے کیلئے ای ٹینڈرنگ پورٹل قائم کیا جائے گا۔

تفصیلات کےمطابق  صوبائی وزیر ہاؤسنگ ملک اسد کھوکھر کی زیر صدارت ای ٹینڈرنگ پوٹل کے قیام کے حوالے سے اجلاس محکمہ ہاوسنگ کے کمیٹی روم میں ہوا جس میں ایڈیشنل سیکرٹری ہاؤسنگ عمر فاروق، ڈپٹی سیکرٹری ممتاز احمد سمیت پی آئی ٹی بی کے افسران نے شرکت کی۔

ایڈیشنل سیکرٹری عمر فاروق نے ای-ٹینڈرنگ کے حوالے سے بریفنگ دی،صوبائی وزیر ہاؤسنگ نے ٹینڈرنگ کیلئے پورے صوبے میں ڈیجیٹل سنٹرل ائزڈ سسٹم بنانے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ رشوت اور سفارشی کلچر کے خاتمے کیلئے ای ٹینڈرنگ پورٹل ناگزیر ہے۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے استعمال سے چور بازاری کے تمام رستے بند کیے جا رہے ہیں اور محکمہ کو کرپشن فری بنایا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ آن لائن ای ٹینڈرنگ پورٹل محکمہ ہاؤسنگ اور ایل ڈی اے، واسا سمیت تمام ذیلی اداروں میں نافذ کیا جائے گا جبکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت منصوبوں کی ٹینڈرنگ کو بھی کمپیوٹر آئزڈ سسٹم سے منسلک کیا جائے گا،سنٹرل ائزڈ سسٹم سے گھر بیٹھے آن لائن درخواستیں جمع کروانے کے ساتھ ادائیگی بھی کی جا سکے گی۔

انہوں نے کہا کہ شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے ای ٹینڈرنگ سسٹم بہت ضروری ہے،ٹھیکیداری نظام میں موجود کرپٹ عناصر کا محکمہ سے مکمل خاتمہ کیا جائے گا، ای ٹینڈرنگ سسٹم کے متعلق رہنمائی کیلئے کال سنٹر بھی قائم کیا جائے گا، وزیر ہاؤسنگ نے بتایا کہ ٹینڈر نوٹس میں کسی بھی قسم کی تبدیلی یا ترمیم کا کمپیوٹرآئزڈ ریکارڈ رکھا جائے گا،کمپیوٹرائزڈ سسٹم ٹینڈر میں حصہ لینے والے درخواست گزار کو سکیورٹی کوڈ مہیا کرے گا جبکہ کمپیوٹر ائزڈ طریقے سے سسٹم ٹینڈرنگ کے حوالے سے فرم کی مارکنگ بھی خود کرے گا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ٹینڈر میں سب سے کم ریٹس دینے والے درخواست گزار کا تعین خود کار طریقے سے کیا جائے گا، ہاؤسنگ ڈپارٹمنٹ میں ان لسٹڈ فرمز ہی ٹینڈرنگ میں حصہ لے سکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایسا شفاف نظام بنارہے ہیں جو عوام کے پیسے کی حفاظت کرے گا۔

مزیدخبریں