سیریز ختم، رمیز راجہ کا دبنگ بیان سامنے آگیا

17 Sep, 2021 | 05:00 PM

Malik Sultan Awan

ویب  ڈیسک: نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز ختم ہونے پرپاکستان کرکٹ کے بورڈ چیئرمین رمیز راجہ کا بیان بھی آ گیا۔

چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ کا کہنا ہے کہ سیکورٹی کاجوازبناکرٹورختم کرناافسوسناک ہے، اس سے قوم کو افسوس ہوا، نیوزی لینڈ والے کون سی دنیا میں رہتے ہیں، نیوزی لینڈ والوں سے اب آئی سی سی میں بات ہو گی۔

قبل ازیں آج نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کیا ہے کہ انہیں سیکورٹی کے حوالے سے الرٹ کیا گیا ہے اس لئے یکطرفہ طور پر سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

مزیدخبریں