ویب ڈیسک : پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے ایڈمنسٹریٹر کراچی اور ترجمان حکومتِ سندھ مرتضیٰ وہاب سے انوکھی فرمائش کر ڈالی۔
تفصیلات کے مطابق شرمیلا فاروقی نے نون لیگ کی گزشتہ روز ہونے والی میٹنگ میں سینیٹر پرویز رشید کی لال موزے پہنے تصویر شیئر کی۔تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے سینیٹر پرویز رشید کے اس اسٹائل کو سراہا اور سوال کیا کہ آپ میں سے کتنے لوگوں کے پاس لال موزوں کی جوڑی ہے؟اس ٹوئٹ پر سب نے اپنے تبصرے پیش کیے، تبصرے کرنے والوں میں ایڈمنسٹریٹر کراچی بھی شامل تھے۔
مرتضیٰ وہاب نے شرمیلا فاروقی کے ٹوئٹ پر جواب میں لکھا کہ میرے پاس لال موزے موجود ہیں جنہوں نے میرا بہت مذاق اُڑوایا تھا لہذا اب میں انہیں پہننے کا ارادہ نہیں رکھتا۔
مرتضیٰ وہاب کے اس جواب پر شرمیلا فاروقی نے انوکھی فرمائش کر ڈالی، رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ آپ کو اگلی پودے لگانے کی مہم میں یہی موزے پہننے ہوں گے۔