لاہور کے باسیوں کے لئے تشویشناک خبر 

17 Sep, 2021 | 04:43 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)پاکستان سمیت پوری دنیا میں کورونا وبا نے پنجے گاڑ رکھے ہیں  اور کوئی ایسا شعبہ نہیں جو اس موذی   وائرس سے متاثر نہ ہوا ہے۔

اگر بات کی جائے باغوں کے شہر لاہور کی تو لاہور کے باسیوں کے لئے تشویشناک خبر یہ ہے کہ صرف کورونا ہی نہیں بلکہ شہر میں ایک اور موذی وائرس نے سر اٹھا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور میں کورونا کے ساتھ ساتھ ڈینگی وائرس نے بھی حملہ کردیا ، تین روز کے دوران ڈینگی کے 118 کیسز سامنے آچکے ہیں جس کے بعد ڈینگی کیسز کی تعداد 375 ہوگئی۔

گزشتہ ایک ماہ کے دوران 339 ڈینگی کیسز جبکہ حیران کن طور پر 263 ڈینگی کیسز صرف گزشتہ ایک ہفتے میں سامنے آئے، لاہور میں ڈیفنس اور علامہ اقبال ٹاون کا علاقہ ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔ہسپتالوں میں ڈینگی کے 21 تشویشناک مریض داخل ہیں جبکہ لاہور میں 17 ہزار سے زائد ڈینگی لاروا ہاٹ سپاٹس ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

مزیدخبریں