کم عمر لڑکیاں سپلائی کرنے کا الزام ، امریکی اداکارہ ایلسن میک  کو 3 سال سزا

17 Sep, 2021 | 04:31 PM

 ویب ڈیسک: مریکی اداکارہ ایلسن میک  کو عدالت نے لڑکیوں کو جنسی غلام بنائے جانے کے الزام میں سزا  سنائی تھی جس کے بعد  اس نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔

 رپورٹ کے مطابق ایلسن میک نے خود کو ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان فرانسسکو کے قریب کریکشن سنٹر کے جیل حکام کے حوالے کیا۔ایلسن میک خود ہی جیل چل کر آئیں اور انہیں کوئی خصوصی سیکیورٹی دیے بغیر جیل منتقل کردیا گیا۔ایلسن میک پرالزام تھا کہ انہوں نے متعدد خوبرو کم عمر لڑکیوں اور خواتین کو پروفیشنل ٹریننگ دینے کی آڑ میں ایک کمپنی کے پاس بھیجا، جہاں خواتین کو کمپنی کے بانی کیتھ رنائر کی جانب سے جنسی غلام بنایا جاتا تھا۔ یادرہےکیتھ رنائر نے ’نیگزوم‘ نامی ایک ملٹی لیول مارکیٹنگ ٹریننگ کمپنی بنا رکھی تھی جس کمپنی  کے ساتھ اداکارہ ایلسن میک سمیت کئی نامور اداکار، صحافی اور مارکیٹنگ کے شعبے کے افراد وابستہ تھے۔

مزیدخبریں