انگلینڈ کا دورہ پاکستان بھی مشکوک ہوگیا

17 Sep, 2021 | 04:05 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:    نیوزی لینڈ  کی سیریز منسوخ کرنے کے فیصلے کے بعد انگلش ٹیم کا دورہ پاکستان  بھی مشکوک ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے فیصلے کے بعد انگلش ٹیم کا دورۂ پاکستان  بھی مشکوک ہوگیا ہے۔شیڈول کے مطابق انگلینڈ کی مینز اور ویمن ٹیمیں 9 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں گی، مینز ٹیم کی قیادت اوئن مورگن اور ویمن ٹیم کی قیادت ہیتھر نائٹ کریں گی۔

انگلینڈ کی ٹیم راولپنڈی میں13 اور 14 اکتوبر کو دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلےنے ہیں ،جس کے بعد انگلش ٹیم 15 اکتوبر کو اسلام آباد سے دبئی روانہ ہوجائے گی جبکہ ویمن کرکٹ ٹیم 3 ون ڈے میچز کے لیے 21 اکتوبر تک اسلام آباد میں رہے گی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے تمام میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونا تھے ،تاہم آپریشنل اور لاجسٹک وجوہات کی بنیاد پر میچ راولپنڈی منتقل کیے گئے ۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر دورۂ پاکستان ختم کر دیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ نے آج بتایا ہے کہ انہیں کوئی سیکیورٹی الرٹ موصول ہوا ہے جس کے بعد انہوں نے یک طرفہ طور پر سیریز منسوخ کر دی ہے۔

مزیدخبریں