پاکستان خودکفیل ہوگیا

17 Sep, 2021 | 03:30 PM

Ibrar Ahmad

 ویب ڈیسک :  حکومت کی جانب سے  پیش کی گئی جائزہ رپورٹ کےمطابق   22-2021 میں دال مونگ  کی پیداوار 2 لاکھ 53 ہزار ٹن رہی جبکہ ملکی ضرورت ایک لاکھ 80 ہزار ٹن ہے۔ دال مونگ کی پیداوار میں پاکستان خود کفیل ہوگیا ہے۔

 تفصیلات کے  مطابق پاکستان ایگری کلچر اینڈ ریسرچ کونسل کےزیر اہتمام اس کےفنڈڈ پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام منصوبے 'دالوں کی پیداوار میں اضافے کیلئے  ریسرچ کو فروغ' کے موضوع پر  جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا۔ مونگ کی دال، جو ایشیا میں بڑے پیمانے پر کھائی جاتی ہے، میں خود کفیل ہونے کا اعلان ربی کی فصل 22-2021  کیلئے منعقد سالانہ جائزہ اور منصوبہ بندی سے متعلق اجلاس میں کیا گیا۔

 وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک اور تحقیق سید فخر امام  کا کہنا تھا  کہ ہ حکومت خواہشمند تھی کہ ملک میں دالوں کی پیداوار کو فروغ دینے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ دوبارہ خریدنے کے طریقہ کار کی تجویز کسانوں کے لیے منافع بخش ثابت ہوگی اور یقینی طور پر کاشتکاروں میں دالوں کی کاشت میں دلچسپی پیدا کرے گی۔

پی اے آر سی کے قومی معاون برائے نباتیات ڈویژن ڈاکٹر محمد منصور جوئیہ کا  کہنا تھا کہ سال21-2020 کےدوران مونگ کی دال کی پیداوار کیلئے 35 فیصد رقبے میں  اضافہ کیا گیا جبکہ خیبر پختونخوا میں مونگ کی پیداوار 6 فیصد اور پنجاب میں مونگ دال کی پیداوار میں 65 فیصد  اور  بلوچستان میں 17 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

مزیدخبریں