واٹس ایپ صارفین کے لئے خوشخبری، بغیر انٹرنیٹ چلے گا چار ڈیوائسز پر

17 Sep, 2021 | 03:16 PM

 ویب ڈیسک : اب واٹس ایپ کو بغیر انٹرنیٹ ،ملٹی ڈیوائس فیچر کے تحت صارفین بنیادی ڈیوائس کے علاوہ مزید 4 ڈیوائس سے منسلک کر سکتے ہیں۔

 عالمی سطح پر مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ کی نئی اپ ڈیٹ کے تحت ملٹی ڈیوائس فیچر کی سہولت اب متعارف کرادی گئی ہے۔ویب بیٹا انفو کے مطابق اگر صارف بیٹا ٹیسٹر نہیں ہیں تب بھی اس فیچر سے بآسانی مستفید ہوسکیں گے۔

 ملٹی ڈیوائس فیچر کیا ہے؟ 

 ملٹی ڈیوائس فیچر کے تحت صارفین بنیادی ڈیوائس کے علاوہ واٹس ایپ کو مزید 4 ڈیوائسز سے منسلک کرسکتے ہیں۔ اس اپ ڈیٹ کو حاصل کرنے والے صارفین اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو مختلف ڈیوائسز پر استعمال کرسکیں گے۔واٹس ایپ کی جانب سے اس نئے ملٹی ڈیوائس فیچر کو رواں برس جولائی میں آزمائشی طور پر متعارف کروایا گیا تھا تاہم اب اس فیچر سے آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین بھی مستفید ہوسکیں گے ۔

  انٹر نیٹ کے بغیر واٹس ایپ کیسے?

اب تک صارفین کو اپنے فون میں موجود واٹس ایپ کو ویب پر کنیکٹ کرنے کیلئے انٹرنیٹ کنیکشن درکار ہوتا ہے اور واٹس ایپ ویب تک رسائی کے لیے QR کوڈ اسکین کرنے کی ضرورت ہوتی ہے تاہم موبائل میں انٹرنیٹ بند ہونے کی صورت میں ویب پر موصول ہونے والے میسجز کا سلسلہ بھی رک جاتا ہے ۔لیکن اب واٹس ایپ ملٹی ڈیوائس فیچر کے متعارف کروائے جانے کے بعد اس میں تبدیلی آگئی ہے۔

 فیچر کو استعمال کیسے کیا جاسکتا ہے؟

 اینڈرائیڈ صارفین 

 واٹس ایپ کھولیں اور تھری ڈاٹس آئیکن پر کلک کریں۔

 بعد ازاں لنک ڈیوائسز پر کلک کرنے کے بعد صارف کو نیچے کی جانب ملٹی ڈیوائس بیٹا کا آپشن نظر آئے گا جس پر کلک کرکے صارف جوائن بیٹا کے ذریعے اس نئے فیچر سے مستفید ہوسکتا ہے۔ اگر صارف ملٹی ڈیوائس بیٹا کو چھوڑنا چاہے تو اسی طرح آپشن پر جاکر leave کا آپشن استعمال کرسکتا ہے۔

 آئی او ایس صارفین کے لیے

 واٹس ایپ کھولنے کے بعد سیٹنگز میں جائیں۔

لنک ڈیوائسز پر کلک کرنے کے بعد صارف کو نیچے کی جانب ملٹی ڈیوائس بیٹا کا آپشن نظر آئے گا جس پر کلک کر کے صارف جوائن بیٹا کے ذریعے اس نئے فیچر سے مستفید ہوسکتا ہے۔

ملٹی ڈیوائس بیٹا جوائن کرنے کے بعد صارف ان لوگوں کو موبائل، ڈیسک ٹاپ  یا دیگر منسلک ڈیوائسز سے کال یا میسج نہیں کرسکیں گے جن کے پاس واٹس ایپ کا پرانا ورژن موجود ہے۔

مزیدخبریں