ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دلہن کے آگے سر جھکا کر دولہے نے کیا حرکت کی؟ ویڈیو وائرل

دلہن کے آگے سر جھکا کر دولہے نے کیا حرکت کی؟ ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت میں شادی کی تقریب کے دوران ہونے والے دلچسپ واقعات کی ویڈیوز سوشل میٖڈیا پر وائرل ہوتی رہتی  ہیں، سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی جس نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا،شادی شدہ جوڑے کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دولہے نے دلہن کے آگےسر جھکا کرایسی حرکت کی وہ چھلانگ لگا کر پیچھے ہٹ گئی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں شادیوں کے موقع پر رقص نہ ہو تو ادھوی تصور کی جاتی ہیں، اکثر لڑکے اور لڑکی والوں کے اہلخانہ مل کر ڈانس کی محفل جماتے ہیں، سوشل میڈیا وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہا دلہن ہال کے صحن میں کھڑے ہیں، شادی کی تقریبات کے ختم ہونے کے بعد دلہن احتراماً دولہے کے پاؤں کو چھویا، اس طرح کے واقعہ کی ویڈیو قبل ازیں سوشل میڈیا پر وائرل نہیں ہوئی۔

سوشل میڈیا صارفین نے خیال کیا کہ ایسا صرف دلہن ہی کی جانب سے کیا جائے گا اور دولہے نے کیوں نہیں کیا؟ 21 صدی میں معاشرے کی بدلتی ہوئی رسم ورواج مدنظر رکھتے بھارت میں کچھ نئی دلہنیں پرانی رسمیں کرنا معیوب سمجھاتی ہیں،وائرل ہونے والی اس ویڈیو نے صارفین کو چونکا دیا، دلہن نے اپنےخاوند کے پاؤں کو ہاتھ لگایا اس کے جواب میں دولہے نے بھی یہ عمل کیا، مگر جیسے ہی دلہا دلہن کے آگے جھکا تو وہ ہنستی ہوئی پیچھے ہوگئی۔

انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ویڈیو کے سامنے آنے پرسوشل میڈیا نے دلہے کے اس عمل کو پسند کیا اور دنوں سے متعلق دلچسپ تبصرے کیے، مقبول ہونے والی اس ویڈیو کو اب تک 21 لاکھ76 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ پسند کرنے والوں کی بھی کثیر تعداد ہے۔

قبل ازیں بھارت میں ہی شادی کی  ویڈیو  سامنے آئی تھی جس میں میں دیکھا گیا کہ دلہا نشے کی حالت میں دھت جس کے ہوس وحواس قائم نہیں اور نہ ہی وہ اپنے قدموں پر ٹھیک سے کھڑا ہونےکی حالت میں ہے، رسم کرنے کے لئے دولہے نے ہار دلہن کے گلے میں ڈالنے کے ہاتھ آگے بڑھائے مگر اپنی ساس کو  ہار پہننے لگا تھا،ہوش میں آنے پر دولہے نےویڈیو دیکھنے کے کہا کہ جو کچھ بھی ہوا انجانے میں ہوا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer