ویب ڈیسک : نیویارک کی کثیرالمنزلہ عمارتوں سے ٹکرا کرنقل مکانی کرنے والے سینکڑوں پرندے ہلاک، سڑکوں پر مردہ پرندوں کے ڈھیر لگ گئے پرندوں کے تحفظ کی غیر منافع بخش ماحولیاتی تنظیم آڈوبن کا احتجاج۔ رات کے وقت بلند عمارتوں پر روشنی مدھم رکھی جائے۔
رپورٹ کے مطابق کنزرویشن ایند سائنس کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر کیٹلین پارکنز کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے ایویان پرندے کی ہلاکت کی شرح سب سے زیادہ تھی تاہم، نیویارک کے علاقے مین ہیٹن کی بلند و بالا عمارتیں مسلسل مسئلہ ہیں ۔نہوں نے بتایا کہ گذشتہ رات طوفانی موسم بھی ان ہلاکتوں کی وجہ بنا ہے۔ بہت عجیب موسم تھا جس کی وجہ سے پرندے کھڑکیوں سے ٹکرا گئے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ طوفان کی وجہ سے پرندے نیچے کی طرف آئے اور بے سمت ہو گئے۔آڈوبن کی ڈاکیومنٹری میں یہ بتایا گیا تھا کہ نقل مکانی کرنے والے پرندوں کی ہلاکت کی شرح میں اضافہ بہار اور خزاں کے درمیان دیکھا گیا ہے۔آ پرندوں کے ٹکراؤ کو کم کرنے کے لیے ورلڈ ٹریڈ سینٹر اور دیگر عمارتوں میں رات کے وقت روشنی مدہم کی جائے تاکہ پرندوں کو نظر آسکے ۔