سٹی 42: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے تعاون(Taavun) گروپ کے وفد کی ملاقات، غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے فارن انویسٹمنٹ ڈیسک قائم کرنے کا اصولی فیصلہ ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے تعاون(Taavun) گروپ کے وفد کی ملاقات, وزیر اعلیٰ آفس میں فارن انویسٹمنٹ ڈیسک قائم کرنے کا اصولی فیصلہ،چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھاکہ پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے ساز گار ترین ماحول،بہترین مواقع فراہم کیے گئے ہیں -سرمایہ کا روں کے لئے آسانیاں پیداکی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے بزنس فرینڈلی ماحول کو فروغ دیا ،غیر ملکی سرمایہ کاروں کوہرممکن سہولتیں دے رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کو پورا تحفظ دیں گے، لاہور میں سٹیٹ آف دی آرٹ مبارک سنٹر بننے سے تجارتی و معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی جبکہ فارن انویسٹمنٹ کا دائرہ کار دیگر شعبوں تک بڑھایا جائے گا۔ جنوبی پنجاب اورپسماندہ علاقوں میں فارن انویسٹمنٹ کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھاکہ لاہور میں سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ معاشی لحاظ سے گیم چینجر ثابت ہوگا۔