ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نکالے جانے سے پہلے ہی ہم نے استعفیٰ دے دیا: وقار یونس

Waqar Younis
کیپشن: Waqar Younis
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نشتر پارک (سٹی42 نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق باؤلنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ مصباح نے استعفیٰ دیا تو میرا عہدہ رکھنے کا جواز نہیں بنتا تھا، اس سے پہلے کہ ہمیں نکالا جاتا ہم نے خود استعفیٰ دیدیا، کوویڈ 19 بھی استعفیٰ دینے کی ایک وجہ بنا، صرف ہم نہیں بدلے پورا کرکٹ بورڈ بدلا ہے، نئی ٹیم آتی ہے تو اپنے نئے لوگ لے کر آتے ہیں۔

ایک انٹرویو میں وقار یونس نے کہا کہ ٹیم سلیکشن میں میرا کبھی کردار نہیں رہا، لوگ یہ سمجھتے رہے کہ سلیکشن میں میرا ہاتھ ہوتا تھا، مجھے اور مصباح کو اندازہ ہوگیا تھا کہ کیا ہونے والا ہے،رمیز راجا پہلے چیئرمین ہیں جو کرکٹ کو اچھی طرح سمجھتے ہیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹیم باصلاحیت ہے، کچھ کھلاڑیوں کی پرفارمنس اور کچھ کی فٹنس اچھی نہیں ہے۔

سابق باؤلنگ کوچ پاکستان ٹیم نے کہا کہ اس وقت کسی پر تنقید کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہوں، شعیب ملک اس وقت سب سے فٹ کھلاڑی ہیں، اعظم خان میں ٹیلنٹ ہے، سرفراز کو کپتانی سے ہٹانے کے فیصلے سے میرا کوئی لینا دینا نہیں تھا، کسی کھلاڑی کو عمر زیادہ ہونے کے بہانے نکالنا زیادتی ہے، کپتان کس کو بنانا ہے یہ چیئرمین کا استحقاق ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عاقب جاوید کو تو کوچنگ کے بارے میں بولنا ہی نہیں چاہیے،  ٹیلنٹ نچلی سطح اور فرسٹ کلاس کرکٹ سے آتا ہے، دو برس میں شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حسنین کو ہم نے تیار کیا ہے، آئندہ بھی موقع ملا تو کرکٹ بورڈ میں جاب کے لیے اپلائی کروں گا۔

 

Sughra Afzal

Content Writer