گلبرگ(سٹی42 )متنازعہ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے کہا ہے کہ پاکستانی مردوں کو بیوقوف بنانا سب سے آسان ہے ، مرد دس بار طلاق دیدے تو کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ وہ مرد ہے جبکہ خاتون کو ایک بار بھی طلاق مل جائے تو معاشرہ اسے تسلیم نہیں کرتا کہ یہ طلاق یافتہ خاتون ہے۔
ایک انٹر ویو میں حریم شاہ نے بر ملا کہا کہ پاکستانی مردوں کو بیوقوف بنانا انتہائی آسان ہے کیونکہ یہ اپنی خواہشات کے پیچھے بھاگتے ہیں اور ایسے لوگوں کو بیوقوف بنانا مشکل نہیں ہوتا، کون کہتا ہے کہ مرد اورعورت کو برابری کے حقوق حاصل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مردکی دس بار بھی علیحدگی ہو جائے تو کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ وہ مرد ہے اور اگرعورت کو ایک بار بھی طلاق ہو جائے تو معاشرہ اسے تسلیم نہیں کرتا کہ یہ طلاق یافتہ خاتون ہے، انہوں نے کہا کہ خواتین خود کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں اور اسے اپنا ہتھیار بنائیں۔