(زین مدنی)شہر کے تمام نجی تھیٹروں میں اپنی مدد آپ کے تحت سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔
لاہور شہر کے تمام نجی تھیٹروں میں سکیورٹی کو سخت کرنے کے لئے جدید سکیورٹی کیمروں کی تنصیب ہوگئی ہے اور تمام تھیٹر ہالز کے اندر بھی کیمرے لگا دیئے گئے ہیں۔ دوسری جانب شہر کے تمام بڑے تھیٹروں الفلاح، تماثیل، محفل،ناز تھیٹرسمیت سرکاری ہالز الحمراآرٹ سینٹر اور الحمرا کلچرل کمپلیکس میں سکیورٹی کو معمول سے بھی بڑھا دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں ذرائع نے بتایا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تمام تھیٹر ہالز کو ایک خط لکھا گیا تھا جس میں سکیورٹی سخت کرنے کے احکامات دیئے گئے تھے۔
دوسری جانب تھیٹر مالکان کا کہنا ہے کہ پولیس کا تعاو ن بھی ان کے ساتھ ہے اور اگر کوئی بھی ہلڑ بازی شائقین کی جانب سے ہوتی ہے تو پولیس فوری آجاتی ہے جبکہ ہر تھانے کی حدود میں آنے والے تھیٹر کی نگرانی بھی کی جارہی ہے اور دوران ڈراما پولیس کی موبائل وینز بھی تھیٹر ہالز کا چکر لگاتی ہیں۔