خاتون کو جنسی حوس کا نشانہ بنانے والے درندے گرفتار

17 Sep, 2020 | 05:45 PM

Arslan Sheikh

( سٹی 42 ) تھانہ رائےونڈ کی حدود میں ڈکیتی کے دوران خاتون کو درندگی کا نشانہ بنانے والے دو سفاک درندے گرفتار کر لیے گئے۔

پولیس کے مطابق گرفتار سجاد اور قاسم نامی ملزمان نے گھر میں ڈکیتی کے دوران خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، ملزمان خاتون کے قریبی عزیز تھے اور انہی کے خلاف مقدمہ بھی درج ہوا تھا۔

لاہور پولیس نے جیو فینسنگ، سی ڈی آرز اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کروا لیا گیا ہے، تاہم اس کی رپورٹ ابھی آنا باقی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فرانزک رپورٹ کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

واضح رہے ملزمان نے چار ستمبر کو خاتون کو ڈکیتی کے دوران زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

دوسری جانب سانحہ موٹروے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے مرکزی ملزم عابد کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی، بشریٰ نے بتایا جب پولیس کی پہلی ریڈ ہوئی تو وہ برقعہ پہن کر فرار ہوئی اور کھیتوں میں چھپ گئی تھی۔ 

مزیدخبریں