نیسپاک آفس میں کورونا وائرس پھر سر اٹھانے لگا، ڈویژن سیل

17 Sep, 2020 | 06:13 PM

Shazia Bashir

  سعود بٹ:   نیسپاک واٹر اینڈ ایگریکلچر ڈویژن آفس میں کورونا وائرس ایک بار پھر سر اٹھانے لگا۔ مزید دو مریضوں کی تصدیق، انتظامیہ کی جانب سے انتظامیہ نے واٹر اینڈ ایگریکلچر ڈویژن کو فوری طور پر سیل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق نیسپاک واٹر اینڈ ایگریکلچر ڈویژن میں دو کورونا وائرس مریضوں کی تصدیق کے بعد انتظامیہ کی جانب سے انتظامیہ نے واٹر اینڈ ایگریکلچر ڈویژن کو فوری طور پر سیل کر دیا۔

 

نیسپاک ورکرز فیڈریشن کا کہنا ہے کہ بائیو میٹرک حاضری مشین کے راستے   کورونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے، انتظامیہ کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے، ورکرز کے لیے انسداد کورونا قوانین پر فوری عمل درآمد کروایا جائے۔

     

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے اعدد شمار جاری کردئے ہیں، گذشتہ 24 گھنٹوں میں545 نئے کیسزرپورٹ ہوئے، ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 3لاکھ 3 ہزار634 تک جا پہنچی، ملک میں ایکٹیوکیسز6 ہزار66 رہ گئے، صحتیاب مریضوں کی تعداد 2لاکھ 91 ہزار169ہوگئی۔

 

 گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 6 اموات ہوئیں، ملک بھرمیں مجموعی اموات کی تعداد 6399 ہوگئی، سندھ میں مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 32 ہزار818 ہوگئی،  پنجاب میں مریضوں کی تعداد 98 ہزار041 رپورٹ، خیبرپختونخوا میں 37 ہزار185 اوربلوچستان میں 13 ہزار798 ہوگئی۔  اسلام آباد میں 16ہزار05، آزاد کشمیر2451 اورگلگت میں 3336 ہوگئی، ‏ملک بھرکے ہسپتالوں میں 102مریض وینٹی لیٹرپرہیں، ہسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرزکی تعداد 1912 ہے، اس وقت 998 مریض ہسپتالوں میں داخل  ہیں۔

مزیدخبریں