ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طالبعلم میں کورونا وائرس کی تصدیق، یونیورسٹی بند

طالبعلم میں کورونا وائرس کی تصدیق، یونیورسٹی بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: طالبعلم میں کورونا وائرس کی تصدیق، آئی بی اے یونیورسٹی بند،طلبا میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد جامعہ کو 2 روز کے لئے بند کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے کراچی جانے والے طالبعلم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، متاثرہ طلب علم کو ہاسٹل میں ہی آئسولیٹ کردیا گیا ہے، متاثرہ طالب علم نے 2 دن کلاسز بھی لی تھیں، علامات ظاہر ہونے پر کوویڈ 19 کا ٹیسٹ کرایا گیا، کوویڈ ٹیسٹ مثبت آگیا۔

 کیمپس کی بندش کے دوران کلاسز کو ڈس انفکیٹ کیا جائے گا، متاثرہ طالب علم سے ملنے والے اساتذہ اور دیگر اسٹوڈنٹس کا بھی معائنہ ہوگا، 2 دن میں آئی بی اے کی پالیسی کے تحت کورونا وائرس کے لاتعداد ٹیسٹ کرائے گئے ہیں جس کے نتیجے ابھی موصول نہیں ہوئے ہیں۔ آئی بی اے کے ترجمان نے بھی مین کیمپس اور سٹی کیمپس 2 دن بند رہنے کی تصدیق کی ہے۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے اعدد شمار جاری کردئے ہیں، گذشتہ 24 گھنٹوں میں545 نئے کیسزرپورٹ ہوئے، ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 3لاکھ 3 ہزار634 تک جا پہنچی، ملک میں ایکٹیوکیسز6 ہزار66 رہ گئے، صحتیاب مریضوں کی تعداد 2لاکھ 91 ہزار169ہوگئی۔

 گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 6 اموات ہوئیں، ملک بھرمیں مجموعی اموات کی تعداد 6399 ہوگئی، سندھ میں مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 32 ہزار818 ہوگئی،  پنجاب میں مریضوں کی تعداد 98 ہزار041 رپورٹ، خیبرپختونخوا میں 37 ہزار185 اوربلوچستان میں 13 ہزار798 ہوگئی۔  اسلام آباد میں 16ہزار05، آزاد کشمیر2451 اورگلگت میں 3336 ہوگئی، ‏ملک بھرکے ہسپتالوں میں 102مریض وینٹی لیٹرپرہیں، ہسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرزکی تعداد 1912 ہے، اس وقت 998 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer