سٹی 42 :موٹروے زیادی کیس میں متاثرہ خاتون نے خاموشی توڑتے ہوئے اہم انکشافات کرڈالے ہیں۔
موٹروے زیادی کیس میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم شفقت کو گرفتار کر لیاہے جس نے اعتراف جرم بھی کر لیاہے جبکہ دوسرا مرکزی ملزم عابد ملہی تاحال فرار ہے جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں تاہم اب متاثرہ خاتون بھی اس واقعہ کے گہرے دکھ اور رنج سے باہر نکلنے کی کوشش کرتے ہوئے حواس بحال کر رہی ہیں اور انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے انصاف کا مطالبہ کر دیاہے ۔
سینئر خاتون صحافی فریحہ ادریس واقعہ سے آغاز سے ہی متاثرہ خاتون کے اہل خانہ کے ساتھ رابطے میں رہی ہیں اور انہوں نے عوام کو اپنے ٹویٹس کے ذریعے حالات سے باخبر رکھاہے ، خاتون صحافی نے ایک مرتبہ پھر سے متاثرہ خاتون سے بات کی ہے اور اس کے خیالات کو ٹویٹر پر جاری پیغام میں بتا دیاہے ۔
خاتون صحافی فریحہ نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”موٹر وے کیس کی متاثرہ خاتون نے ملزموں کو پہنچاننے کی تصدیق کر دی ہے ،خاتون نے وزیراعظم عمران خان سے دونوں مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کامطالبہ کیاہے اور کہاہے کہ یہی اس کیلئے انصاف ہو گا ۔ خاتون کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی ہی وہ جماعت ہے جس نے انصاف کا وعدہ کیا لیکن انصاف اس وقت ہو گا جب سی سی پی او کے بیان کے خلاف بھی سخت اقدام اٹھایا جائے گا ۔“
موٹر وے کیس کی متاثرہ خاتون نے وزیراعظم عمران خان سے اپنے پیغام میں سی سی پی او کے بیان پر بھی کارروائی کا مطالبہ کیاہے جس میں انہوں نے متاثرہ خاتون کو ہی اس واقعہ کا ذمہ دا ر قرار دیا تھا ۔
سینئر صحافی فریحہ نے اپنی تفصیلات میں مزید بتایا کہ ”متاثر ہ خاتون کا کہناتھا کہ ان کی فیملی نے عمران خان کو تبدیلی کیلئے سپورٹ کیا ، یہ تبدیلی انصاف ہوتے ہوئے دکھائی دینی چاہے ، میں نے بہت بڑی قیمت چکائی ہے اور اپنی پوری زندگی اسے چکانا ہے ۔“