فیڈرل کورٹس کی بلڈنگ بھوت بنگلہ میں تبدیل

17 Sep, 2020 | 12:46 PM

Azhar Thiraj

شاہین عتیق : لاہورجی پی او کے نزدیک فیڈرل کورٹس کی بلڈنگ وفاقی حکومت کی عدم دلچسپی کی وجہ سے بھوت بنگلہ بن گئی ، عمارت میں بینکنگ کی سات عدالتیں قائم ہیں جہاں سے کروڑوں روپے کی ریکوری ہوتی ہے، لیکن عمارت کی طرف کسی کی توجہ نہیں۔


مال روڈ پر فیڈرل کورٹس کی اس عمارت میں ڈیرھ سال قبل شارٹ سرکٹ سےآتشزدگی سے کافی حصہ جل گیا تھا، بعد میں وفاقی حکومت نےاس عمارت کی طرف توجہ نہیں دی۔ عدالتوں کےکمرےاورججزکےچیمبراپنی مدد آپ کے تحت بنائے گئے، اِس وقت خوبصورت عمارت کی حالت خراب ہو چکی ہے، جگہ جگہ لٹکتے بجلی کے تار، ٹوٹی چھتیں ان سےگرتی مٹی سوالیہ نشان ہے۔ لاہوربارکے صدر جی اے طارق کا کہنا ہے کہ کسی ایک عدالت کی ہی نہیں بلکہ ساری عدالتوں کی حالت خراب ہے۔

عمارت میں بنکنگ کی سات عدالتیں قائم ہیں، عملے کو پانی باہر سے لا کر پینا پڑتا ہے۔ عدالتوں کے باہر برآمدوں میں بجلی کے تارجگہ جگہ لٹکے ہوئے ہیں، چھتیں ٹوٹی ہوئی ہیں، صفائی کا ناقص انتظام ہے، بیت الخلاء بند پڑے ہیں۔


فیڈرل کی عمارت میں قائم بنکنگ عدالتوں میں پیش ہونیوالےوکلااوربینک افسروں نےوفاقی حکومت سےعمارت کی حالت بہتربنانےکامطالبہ کیا ہے۔ اُن کاکہناہےاس عمارت میں آنیوالےاچھاتاثرلےکرنہیں جا رہے۔

مزیدخبریں