( سٹی 42 ) پروین گل قتل کیس میں اہم پیشرفت، سابق ایم پی اے پروین گل کوقتل کرنیوالا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
پروین گل کو اس کے سابقہ ملازم مصطفیٰ نے قتل کیا، ملزم مصطفیٰ کو اس کے موبائل کی لوکیشن سے گرفتار کیا گیا۔
واضح رہے سابق ایم پی اے پروین گل کو 5 ستمبر کو ہاتھ پاؤں باندھ کر بے دردی سے قتل کیا گیا قتل کیا گیا تھا۔ افسوسناک واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک ٹیمیں جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پروین غیرشادی شدہ اور اپنے گھر میں اکیلی رہتی تھیں۔
پروین سکندر گل 2002 سے 2007 تک رکن پنجاب اسمبلی رہیں، مرحومہ پاکستان ویمن ہاکی ایسوسی ایشن کی سیکرٹری بھی تھیں، انہوں نے ہاکی کی فیلڈ میں گراں قدر خدمات سر انجام دیں۔