ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں کام کرنے والے صنعتی ملازمین کیلئے خوشخبری

پنجاب میں کام کرنے والے صنعتی ملازمین کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: پنجاب میں کام کرنے والے صنعتی ملازمین کیلئے خوشخبری، پنجاب حکومت اسمبلی سے ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ بل منظور کرائے گی۔

تفصیلات کے مطابقورکرز فنڈ کے تحت ملازمین کو گھر کی تعمیر سے لیکر بچوں کی تعلیم تک امداد فراہم کی جائے گی، پیشہ وارانہ ہنر اور تربیت، بچوں کی شادی اور بچوں کی سکالر شپ دی جائے گی، پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ کیلئے گورننگ باڈی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ گورننگ باڈی ملازمین کو فنڈ کی رقم دینے یا نہ دینے کی مجاز ہو گی، ملازمین کو کم سے کم پانچ لاکھ روپے تک کی امدادی رقم فراہم کی جائے گی، زیادہ امداد کی فراہمی کا فیصلہ گورننگ باڈی کرے گی، ملازم اپنی تنخواہ سے دو فیصد لیے گئے قرض کی ادائیگی کیلئے سالانہ واپس کرے گا۔

16 رکنی گورننگ باڈی کا سربراہ لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارنمنٹ کا سیکرٹری ہوگا، گورننگ باڈی کے اراکین میں سوشل سیکورٹی کے کمشنر، ڈی جی لیبر ویلفئیر اور پنجاب ریونیو اتھارٹی کے چیئرمین، مائنز لیبر ویلفئیر کے کمشنر اور سیکرٹری پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ شامل ہوں گے جبکہ صنعتی مالکان اور ملازمین کے تین تین افراد بھی کمیٹی کے رکن ہوں گے۔     

Shazia Bashir

Content Writer