پنجاب میں سرکاری اراضی کےحوالے سے نئی لیز کی پالیسی تیار

17 Sep, 2019 | 12:21 PM

Shazia Bashir

سعود بٹ: پنجاب میں سرکاری اراضی کے حوالے سے نئی لیز کی پالیسی تیار کر لی گئی، 2020  تک لیز کی توسیع کی منظوری دے دی گئی۔

محکمہ ریوینو ذرائع کے مطابق نئی لیز پالیسی میں پہلے سے جاری شدہ سرکاری اراضی کی لیز کو 2020 تک توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا، حکومت پنجاب کی جانب سے واگزار کرائی گئی ہزاروں ایکڑ اراضی کی نئی الاٹمنٹ کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی۔

نئی الاٹمنٹ پر متعلقہ ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر عملدرآمد کرائیں گے، لیز میں توسیع کے منتظر افراد کی درخواستوں پر کرائے کے حوالے سے نئے ریٹ جاری کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی جائیں گی۔ محکمہ قانون سے سمری منظور ہونے کے بعد محکمہ بورڈ آف ریونیو باقائدہ نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔     

مزیدخبریں