پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن نے سال 2019 تا 20 میں داخلوں کی تاریخ میں توسیع کر دی

17 Sep, 2019 | 11:22 AM

Shazia Bashir

جنید ریاض: پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن نے سال 2019 تا 2020 میں داخلوں کی تاریخ میں توسیع کر دی، توسیع کے بعد سکول انتظامیہ 30 ستمبر تک طلباء کے آن لائن داخلے کرسکے گی، داخلوں کا ریکارڈ اپ لوڈ نہ کرنے والے طلباء کا کوالٹی انشورنس ٹیسٹ نہیں لیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق داخلوں کا ریکارڈ 30 ستمبر تک سکول انفارمیشن سسٹم پر ہرصورت اپ لوڈ کیا جائے گا، پیف کے مطابق داخلوں کا ریکارڈ اپ لوڈ نہ کرنے والے طلباء کا کوالٹی انشورنس ٹیسٹ نہیں لیا جائے گا، سکول انفارمیشن سسٹم پر ریکارڈ درست کرانے کیلئے 27 ستمبر تک درخواستیں وصول کی جائیں گی۔

پیف حکام کا مزید کہنا ہے کہ 10 اپریل 2019 تک داخل ہونے والے بچوں کو آن لائن اپ ڈیٹ فارم کا حصہ بنایا جائے گا، پیف کے مطابق 5 فیصد سے زیادہ ڈراپ آوٹ پر سکول انتظامیہ کیخلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزیدخبریں