صوبا ئی وزیرتعلیم کی جانب سے اساتذہ کیلئے اچھی خبر

17 Sep, 2018 | 01:31 PM

M .SAJID .KHAN

جنید ریاض: صوبائی وزیر تعلیم نےاساتذہ کے تبادلوں پر سے پابندی اٹھانے پر غور شروع کردیا، ٹرانسفر پالیسی میں تبدیلی کے بعد پابندی رواں ماہ کے آخر میں اٹھالی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم برائے سکولز مراد راس نے اساتذہ کو ٹوئیٹر پر تبادلوں کے حوالے سے پیغام جاری کیا کہ وہ اساتذہ کے تبادلوں پر سے پابندی اٹھانے پر غور کررہےہیں، پیغام میں مزید بتایا گیا ہے کہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ٹرانسفر پالیسی میں تبدیلی کے بعد مزید نرمی برتے گا تاکہ کسی کو درخواست جمع کرانے میں دشواری پیش نہ آئے۔

مراد راس کا کہنا ہے کہ پابندی رواں ماہ کے آخر میں اٹھالی جائے گی، لیکن تبادلوں پر سے پابندی اٹھانےکی حتمی تاریخ کا اعلان کچھ دنوں بعد کریں گے، انہوں نے رواں سال پابندی اٹھائے جانے کے بعد صرف موسم گرما کی چھٹیوں میں ہی پابندی اٹھائی جائے گی۔

مزیدخبریں