مقروض قوم شاہانہ اخراجات کی متحمل نہیں ہو سکتی: وزیر اعلیٰ پنجاب

17 Sep, 2018 | 01:06 PM

M .SAJID .KHAN
Read more!

علی اکبر : وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ عوام کی ایک ایک پائی کے امین ہیں، ترقی اور کفایت شعاری اور سادگی کو فروغ دے رہے ہیں،عوام جلد ملک کو ترقی کی راہ پر تیزی کے ساتھ گامزن  ہو تا دیکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئےکہنا تھا کہ ہم عوام کی ایک ایک پائی کے امین ہیں، عوام جلد ملک کو ترقی کی راہ پر تیزی کے ساتھ گامزن ہوتا دیکھیں گے،تبدیلی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کر کے نیا معاشرہ تشکیل دیں گے، ہمارا ہر قدم عوام اور ملک کی ترقی کی خوشحالی کے لئے اُٹھ رہا ہے، کفایت شعاری اور سادگی کو فروغ دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مقروض قوم شاہانہ اخراجات کی متحمل نہیں ہو سکتی، وسائل عوام کی فلاح و بہبود کیلئے خرچ کئے جا ئیں گے، تبدیلی صر ف دعوؤں کی حد تک نہیں ہو گی بلکہ ایسی تبدیلی آئے گی جو عوام کو نظر بھی آئے،وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان خاص طور پر صوبہ پنجاب مقروض ہو چکا ہے اور مزید کسی ایسے خدشے کا متحمل نہیں ہو سکتا جس طرح ماضی میں حمکران اپنے اخراجات کرتے رہے،کفایت شعاری کی مہم کو ضرور پورا کیا جا ئے گااور سادگی اپنائی جا ئے گی۔

مزیدخبریں