تفریح  کیلئے آنے والی فیملیز نے گورنرہاؤس کا نقشہ بدل دیا

17 Sep, 2018 | 12:20 PM

خان شہزاد : حکمران تبدیلی کیلئے تیار،مگر شہریوں نے اپنی روش نہ بدلی،گورنر ہاوس میں سیر کیلئے آنے والی فیملیز نے کچے پھلوں اور سبزیوں پر ہلہ بول دیا، مال غنیمت کی طرح جس کے ہاتھ جو لگا لے اڑا، جگہ جگہ پڑے کوڑا کرکٹ نے گورنر ہاوس کا حسن گہنا  کر دیا۔

وعدے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گورنر ہاوس کے دروازے عوام کیلئے کھول دیئے، گورنر ہاوس کو دیکھنے کیلئے اتوار کے روز عوام کا جم غفیر امڈ آیاتھا، سیرکیلئے آنے والی فیملیز نے گورنر ہاوس میں لگی کچی سبزیوں اور پھلوں پر یوں ہلہ بولا جیسے دشمن کے قلعہ پر فتح حاصل کرنے کےبعد مال غنیمت لوٹ رہے ہوں، کچے پھل ،سبزیاں جس کے ہاتھ جو لگا لے اڑا، گورنر ہاوس میں آئی فیملیز نے صفائی ستھرائی کا خیال بھی نہ رکھا، جگہ جگہ شاپنگ بیگز،ڈسپوزیبل گلاس،ٹیشوز،کولڈ ڈرنکس کی خالی بوتلیں پھینک دیں، جن پرپھر کوؤں نے بھی پارٹی کی۔

حکمرانوں سے تبدیلی کی امید رکھنے والی عوام خود کو تبدیل کرنے پرکیوں آمادہ نہیں, ہر وقت حکمرانوں کو کوسنے والی قوم جب تک خود کونہیں بدلے گی تب تک تبدیلی کاخواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔

مزیدخبریں