ایشوریا رائے اور ابھیشیک کی تصویر نےافواہوں کا رخ بدل دیا

17 Oct, 2024 | 11:48 PM

 ویب ڈیسک :فلمی  جوڑی  کی تصویر نے   افواہوں کا گلا گھونٹ کر مداحوں کو خوش کردیا

بالی وڈ کپل  ایشوریا رائے اور ابھیشیک کےرشتے کو لے کر پچھلے کئی  عرصے سے  میڈیا انڈسٹری میں افواہوں  کا  راج تھا۔  بالی وڈ فلمی  جوڑے کی شادی کو 17 سال سے زائد ہو چکے ہیں لیکن دونوں  شخصیات کافی عرصے سے علیحدہ علیحدہ ہی  سامنے آ رہی تھیں ۔ جس کی وجہ سے مداحوں میں بے چینی کا عنصر تھا اور  سوشل میڈیا پر افواہیں جنم لے رہی تھیں  کہ  فلمی  جوڑی  ٹو ٹ چکی ہے ان کے درمیان طلاق ہوچکی ہے ۔  جولائی میں  مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی میں ابھیشیک بچن کا اہلیہ اور بیٹی کے بجائے والدین کے ہمراہ فوٹوشوٹ موضوع بحث بن گیا تھا۔ اسی طرح  اس فوٹو شوٹ کیلئے ایشوریا اور آرادھیا کو شادی میں بچن خاندان کے باقی افراد سے الگ آتے دیکھا گیا جس میں  امیتابھ بچن، جیا بچن، ابھیشیک بچن، شویتا بچن، آگستیا اور نویا نندا شامل تھے جب کہ اس ویڈیو نے دونوں شخصیات کے درمیان طلاق کی افواہوں کو مزید ہوا دی تھی۔

گالا فیسٹیول میں بھی ایشوریا رائے  اپنی بیٹی کے ہمراہ  اکیلی ہی گئیں تھیں ۔ اس کے بعد ابھیشیک نے سوشل میڈیا پر بھارتی صحافی کی جانب سے شیئر طلاق سے متعلق پوسٹ پر لائیک کیا تھا لیکن اس کے کچھ روز بعد ہی اداکار نے شادی کی انگوٹھی دکھا کر شادی شدہ ہونے کا اعتراف بھی کیا تھا جس کے بعد  ایشوریا کو بھی پیرس ویک فیشن کے دوران شادی کی انگوٹھی کے ساتھ دیکھا گیا۔ افواہیں مزید تقویت پکڑتی جا رہی تھیں ۔   امیتابھ بچن کے گھر ہونے والی  پوجا میں بھی ایشوریا رائے کی عدم موجودگی  زیر بحث رہی ۔ اور مداحوں کے ذہن میں یہ سوال گردش کر رہا تھا کہ ایشوریا رائے کیوں  نظر نہیں آ رہیں ۔ کیا افواہیں سچ ثابت ہو رہی ہیں ۔ لیکن  اب ایک ایسی تصویر وائر ل ہوئی ہے جس نے افواہوں کا رخ ہی بدل دیا ہے ۔  
اب اننت امبانی کی شادی کو چند ماہ گزرنے کے بعد ایونٹ کی نئی ویڈیو نے ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کے مداحوں کو خوش کردیا ہے۔ اننت امبانی کی شادی کی نئی ویڈیو میں ابھیشیک اور ایشوریا کو آرادھیا کے ساتھ ہنستے مسکراتے  ڈانس پرفارمنس سے لطف اندوز ہوتے دیکھا گیا۔اس ویڈیو سے لیا گیا اسکرین گریب بھی بھارتی میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے جس میں  ایشوریا ابھیشیک کو آرادھیا کے ساتھ ایک ہی کلر تھیم پہنے خوشگوار انداز میں دیکھا جاسکتا ہے۔

مزیدخبریں