برطانوی گلو کار تیسرے فلور سے گر کر ہلاک ، آخری ویڈیو وائرل

17 Oct, 2024 | 11:17 PM

 ویب ڈیسک : سابقہ بینڈ ون ڈائریکشن کے گلوکار لیام پین بیونس آئرس کے ایک ہوٹل کے تیسرے فلور سے گر کر ہلاک ہوگئے۔ 

 بیونس آئرس پولیس کے مطابق 31 سالہ لیام پین ارجنٹائن کے دارالحکومت میں واقع ہوٹل کی تیسری منزل سے گرے، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئے اورموقع پر ہی چل بسے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ طبی ماہرین نے موقع پر ہی ان کی ہلاکت کی تصدیق کردی تھی۔ ارجنٹائن میڈیا کے مطابق لیام پین اپنے سابق ون ڈائریکشن بینڈ میٹ نیل ہوران کے کنسرٹ میں شرکت کے لیے بیونس آئرس آئے  ہوئے تھے۔

برطانوی گلوکار لیام پین کی موت سے قبل بنائی گئی آخری اسنیپ چیٹ کی ویڈیو سامنے آگئی جو اب وائرل ہورہی ہے۔گلوکار نے موت سے چند گھنٹے قبل اسنیپ چیٹ پر اپنی پارٹنر کے ساتھ ناشتے کی ویڈیو بنا کر شیئر کی تھی  ۔ لیام کی موت کے بعد اس کی آخری ویڈیو سوشل میڈیاپر  وائرل ہوچکی ہے ۔ مداح  اپنے پسندیدہ گلوکار کی موت پر سوگوار ہیں اور وہ  لیام کی آخری ویڈیو بطور نشانی  شیئر کررہے ہیں 

مزیدخبریں