ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایشین تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ

 ایشین تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  منیشا علی نے کاساد کی چھٹی ایشین تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیت لیا۔

لاہور گیریزن یونیورسٹی کی سٹوڈنٹ  منیشا علی کی جڑواں بہن بھی ایشئین تائیکو انڈو چیمپئین شپ میں برونز میڈل جیت چکی ہیں، وہ بھی لاہور گیریژن یونیورسٹی مین ہی پڑھتی ہیں۔ 

 منیشا نے انڈونیشیا کے شہر تانگیرنگ میں ہونے والے کمپیٹیشن میں  +73 کلوگرام کیٹیگری میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔ 

چند روز پہلے ، ان کی بہن ملیحہ علی نے 73 کلوگرام کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ یہ مقابلہ انڈور اسٹیڈیم اسپورٹس سینٹر میں ہوا، جس میں سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔

دونوں بہنوں کی کامیابی پاکستانی  ایتھلیٹس کی بین الاقوامی سطح پر  ابھرنے کی صلاحیت اور ان میں موجود انرجی کو اجاگر کرتی ہے۔ ان سٹوڈنٹس کی کامیابیاں نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک تحریک کا باعث ہیں۔ یہ جڑواں بہنیں ہنزہ  کی وادی سے تعلق رکھتی ہیں اور گلگت بلتستان کے اُن سٹوڈنٹس میں شامل ہیں جو گیریزن یونیورسٹی لاہور میں زیر تعلیم ہیں۔

پاکستان کی 16 رکنی ٹیم، جس کی قیادت لیفٹیننٹ کرنل ذیشان اسلم کر رہے تھے اور ماسٹر یوسف کرامی ہیڈ کوچ کے طور پر شامل تھے،  اس چیمپئن شپ کے لیے بھرپور تیاری کی تھی۔