ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایچ اے کا پارک 5 سال کی لیز پر دینے کا فیصلہ 

پی ایچ اے کا پارک 5 سال کی لیز پر دینے کا فیصلہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 در نایاب:پی ایچ اے نے کلمہ چوک پر سینٹ میریز پارک کو 5سالہ لیز پر دینے کا فیصلہ کرلیا ۔پی ایچ اے نے 90لاکھ سالانہ کی بنیادی بڈ پر درخواستیں طلب کرلیں۔

سینٹ میری پارک کلمہ چوک انڈر پاس کی تعمیر کے وقت سے تفریح کے لئے بند کردیا گیا تھا۔ کلمہ چوک انڈر پاس کی تعمیر نو اور توسیع کے بعد بھی پارک کو تفریح کے لیے نہ کھولا گیا۔پارک میں موجود ایمیوزمنٹ پارک ، مصنوعی جھیل کو بھی بند کردیا گیا تھا۔5سالہ لیز میں پارک تفریحی سہولیات ، جھیل اور کشتی رانی کی سہولیات بحال کی جائیں گی ۔لیز حاصل کرنے والی کمپنی پارک کو بلٹ اینڈ آپریٹ کرنے کی بھی ذمہ دار ہوگی۔خواہشمند فرموں اور کمپنیوں سے 31 اکتوبر تک پیشکش طلب کی گئی ہے۔