حماس نے یحیٰ سنوار کے غزہ حملے میں مارے جانے کی تصدیق کر دی

17 Oct, 2024 | 08:51 PM

Waseem Azmet

سٹی42:  حماس کے سربراہ اور غزہ سے سات اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حملوں کے منصوبہ کے خالق اور عملدرآمد کرنے والے یحیٰ سنوار کے غزہ میں ایک حملے میں مارے جانے کی تصدیق ہو گئی۔ حماس نے اپنے سربراہ کے مارے جانے کی تصدیق کی اور سابق سربراہ اسمعیل ہنیہ کے بیٹے کا یہ بیان عرب میڈیا میں سامنے آیا کہ یحیٰ سنوار شہید ہو چکا ہے. بعد مین آئی ڈی ایف نے  اور شن بیٹ نے اعلان کیا کہ حماس کے رہنما یحییٰ سنور کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

اسرائیل میں جمعرات کی شام تقریباً چار بجے (پاکستانی وقت کے مطابق چھ بجے) آئی ڈی ایف کا کہنا  تھا کہ وہ اس امکان کی تحقیقات کر رہے ہیں  کہ غزہ میں فوجیوں کے ہاتھوں مارے گئے تین دہشت گردوں میں سے ایک حماس کے رہنما یحییٰ سنوار تھا۔ آئی ڈی ایف نے ایک ابتدائی بیان میں کہا، ’’اس وقت دہشت گردوں کی شناخت کی تصدیق نہیں کی جا سکتی ہے۔

اسرائیلی فوج نے نوٹ کیا کہ جس علاقے میں تینوں افراد مارے گئے وہاں کوئی یرغمالی موجود نہیں تھا۔ کچھ ہفتے پہلے سے  ایسی اطلاعات موصول ہو رہی تھیں اور چند روز پہلے امریکہ کے ایک اہم ذریعہ نے بھی امریکی انٹیلی جنس ذرائع کے ھوالے سے یہ بات کہی تھی کہ سنوار اسرائیل سے اغوا کئے گئے یرغمالیوں کے درمیان چھپے ہوئے ہیں اور انہیں انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔

جمعرات کی شام اسرائیلی فوج کنے بتایا،  "علاقے  (غزہ) میں سرگرم IDF اور شن بیٹ فورسز ضروری احتیاط کے تحت کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔"

اس واقعے سے متعلق افواہوں اور قیاس آرائیوں کے آن لائن بڑے پیمانے پر پھیلنے کے بعد IDF نے اپنا بیان جاری کیا۔

اسرائیل کے چینل 12 نے جمعرات کی شام اطلاع دی کہ کل بدھ کے روز  ہونے والے واقعے میں فوجیوں نے ایک عمارت کے گراؤنڈ فلور پر دہشت گردوں کے ایک گروپ پر فائرنگ کی۔ جب وہ بعد میں عمارت میں داخل ہوئے، تو انہوں نے محسوس کیا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں سے ایک سنوار کی طرح دکھائی دیتا تھا۔

ٹی وی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ متوقع ہے کہ یقینی شناخت میں چند گھنٹے لگیں گے، اور جسم سے ایک نمونہ جو کہ سنوار کا ہو سکتا ہے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے لیا جائے گا۔

بعد میں الجزیرہ نیوز نے اسرائیلی فوج کے حوالے سے بتایا کہ وہ یحیٰ سنوار کے غزہ حملے میں مارے جانے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ 

مزیدخبریں