ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے بند

پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :  پنجاب بھر کے تمام تعلیمی ادارے  بند کرنے  کا نوٹیفیکشن جاری  کردیا گیا ۔ 

پنجاب میں  کل 18 اکتوبر کو  تمام سرکاری اور نجی سکولز  کالجز اور یونیورسٹیز بند رہیں گے ۔

 محکمہ   سکول  ایجوکیشن  اور محکمہ ہائر ایجوکیشن  نے تمام تعلیمی اداروں کی ایک دن کیلئے بندش کے  الگ الگ نوٹیفیکشن جاری کردیے۔ سکول ایجوکیشن   کے نوٹیفیکشن کے مطابق  جمعہ  18 اکتوبر کو تمام  پرائیویٹ اور سرکاری سکولز بند رہیں گے ۔ جبکہ ہائر ایجوکیشن کے نوٹیفیکشن کے مطابق  پنجاب بھر میں تمام سرکاری و پرائیویٹ کالجز اور یونیورسٹیز  بند رہیں گی ۔

لاہور بورڈ کے تحت جمعہ کو ہونے والے تمام پیپرز بھی منسوخ کردیے گئے ۔ کل فزکس ،ہوم اکنامکس ، جغرافیہ ،ایگریکلچر اور نرسنگ کا پیپر ہونا تھا۔کنٹرولر امتحانات  کے مطابق مذکورہ پیپروں کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا،