ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سیمی فائنل؛ آسٹریلیا کی ٹیم کو شکست سے بچنا دشوار

17 Oct, 2024 | 07:55 PM

Waseem Azmet

وسیم عظمت:  آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا  ویمنز   کو  ساؤتھ افریقہ  ویمنز  نے دبئی کے سٹیڈیم میں چاروں شانے چت کر دیا۔ پروٹیز نے آسٹریلیا ویمنز کو  17 ویں اوور  میں ہی  8 وکٹوں سے شکست دے دی ۔

ساؤتھ افریقہ ویمنز کی  اینیک بوش نے 48 گیندوں سے 74 رنز بنا کر اور  کیپٹن لورا وولورٹ نے 37 گیندوں سے  42 رنز بنا کر ساؤتھ افریقہ کو چیمپئین شپ کی فیوریٹ موسٹ ٹیم کو گرانے اور گزشتہ شکستوں کا حساب چکتا کرنے کے قابل بنایا۔  اینیک کی امیزنگ اننگز میں 8 چوکے اور ایک چھکا شامل تھے جبکہ وول ورٹ نے 3 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ 

ساؤتھ افریقہ کی اوپنر  تیزمن بریٹس 5 ویں اوور میں  15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ ان کے بعد  کیپٹن وول ورٹ اور اینیک نے اچھی پارٹنر شپ کی، وول ورٹ کی وکٹ 15 ویں اوور کی آخری بال پر اس وقت گری جب وہ فتح کو یقینی بنا چکی تھیں۔  کیپٹن کی واپسی کے وقت پروٹیز کا سکور 122 تھا اور اسے جیت کے لئے پانچ اوورز میں 13 رنز بنانا تھے۔ 

پہلے بیٹنگ کرنے والی آسٹریلیا نے 17 اوورز تک بہت چھوٹے رن ریٹ کے ساتھ کھیلنے کے باوجود  20 اوورز میں 134 رنز کا حیران کن مجموعہ بنایا  تھا جبکہ ساؤتھ افریقہ ویمنز نے  پہلی وکٹ 5 ویں اوور میں 25 رنز کے مجموعی سکور پر گنوا دی تھی ۔  ساؤتھ افریقہ کی تزمین بریٹس کو آسٹریلین باؤلر انابیل سدرلینڈ نے 15 رنز کے انفرادی سکور پر کلین بولڈ کیا تھا۔

اینیک بوش بیسٹ پلئیر آف دی میچ

آج کے میچ میں اینیک بوش کو ان کے ناقابل شکست 74 (48) کے لیے میچ کی بہترین کھلاڑی کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ مسکرا کر کہتی ہے کہ اس کا دل دھڑک رہا ہے۔ آخر کار جنوبی افریقہ کی جیت میں اپنا حصہ ڈالنے پر خوش ہوں۔

آسٹریلیا کی بیٹنگ

آسٹریلیا کی بیٹنگ ابتدا مین دباؤ کا شکار ہوئی جب دو قیمتی وکٹیں پہلے تین اوورز مین  گر گئیں۔ بعد میں  تہلیہ میگراتھ اور بیتھ مونی نے عمدہ پارٹنر شپ کی اور  11 اوورز میں آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے 62 رنز بنائے، ان کی ابتدائی تین اوورز میں دو وکٹیں گرنے کے بعد  12 ویں اوور تک کوئی وکٹ نہیں گری۔ بعد میں تیز کھیلنے کی کوشش کرتے ہوئے تہلیہ میگراتھ 68 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہو گئیں، ان کا ذاتی سکور 33 گیندوں سے  27 رنز تھا جس میں تین چوکےت  شامل تھے۔ تہلیہ آج کے میچ میں کیپٹن بھی ہیں۔ 

15 اوورز کے اختتام تک آسٹریلیا کا سکور انتہائی کم 82 رنز تھا،  سکور تیز کرنے کی کوشش میں 17 ویں اوور میں جب مجموعہ 99 تھا  بیتھ مونی بھی آؤٹ ہو گئیں، انہوں نے آج 42 گیندوں سے  44 رنز بنائے جن میں دو چوکے شامل تھے۔ تہلیہ اور مونی نے آسٹریلیا کو دباؤ سے تو نکالا لیکن وہ تیز رنز بنانے میں ناکام رہیں۔ 17 اوورز کے بعد صورتحال بدل گئی اور  ایلس پیری نے 23 گیندوں سے 21 رنز بنا کر رن ریٹ بہتر کیا، ان کے ساتھ  فوبی لیچ فیلڈ نے 9 گیندوں سے  16 رنز بنائے۔ 

  آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ابتدائی 5 اوورز میں 27 رنز بنائے تاہم چھٹے اوور میں تہلیہ میگراتھ نے دو چوکے لگائے اور مجموعہ 35 تک لے گئیں اور رن ریٹ 5.83 تک پہنچا دیا۔7 اوورز میں آسٹریلیا ویمنز  40 تک پہنچ سکی ہیں۔  اس وقت آسٹریلیا ویمنز کا رن ریٹ 5.45 رنز ہے۔  

اوپنر گریس ہیرس دوسرے اوور میں 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ ایابونگا کھاکا کی گیند پر فرسٹ سلپ میں موجود اینیک بوش نے عمدہ کیچ لے کر پروٹیز کو  دوسرے اوور میں ہی بڑا بریک تھرو دلوا دیا۔ 

  جورجیا واریہم تیسرے اوور میں 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔  بیتھ مونے 26 رنز اور تہلیہ میگراتھ  23 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ 


دبئی، متحدہ عرب امارات کے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ شام 6 بجے  شروع ہوا۔ 

دونوں اطراف کی پلیئنگ الیون:
ساؤتھ افریقہ ویمن پلیئنگ الیون: لورا وولوارڈٹ (c)، ٹازمین برٹس، اینیک بوش، ماریزانے کیپ، سنی لوس، چلو لیسلی ٹریون، نادین ڈی کلرک، اینری ڈیرکسن، سینالو جفتا (ڈبلیو کے)، نونکولیوکو ملابا، آیابونگا کھاکا۔

آسٹریلیا ویمن پلیئنگ الیون: بیتھ مونی (wk)، گریس ہیرس، ایلیس پیری، ایشلی گارڈنر، فوبی لیچ فیلڈ، تاہلیا میک گرا (c)، جارجیا ویرہم، اینابیل سدرلینڈ، سوفی مولینکس، میگن شٹ، ڈارسی براؤن۔

ٹاس کے بعد

ٹاس کے دوران دونوں کپتانوں نے میڈیا کے کیمروں کے سامنے جو کہا  وہ دلچسپ تھا۔ 
لورا وولوارڈٹ (ساؤتھ افریقہ کی خواتین کپتان):
"ہم آج رات پہلے باؤلنگ کرنے جا رہے ہیں۔ یہ ایک خوبصورت تازہ وکٹ لگ رہی ہے اور ہم بعد میں اس کا پیچھا کرنے کے خواہاں ہیں۔ ہم ایک ہی ٹیم کے ساتھ جا رہے ہیں۔ پچ اچھی لگ رہی ہے۔ یہ رات کے بعد اچھی طرح سے بلے پر آتی ہے۔ اس کھیل میں پراعتماد ہیں ہم دیکھیں گے کہ پچ کیسے کھیلتی ہے۔

تاہلیا میک گرا (آسٹریلیا کی خواتین کپتان):
"ہاں بالکل، یہ واقعی ایک اچھی وکٹ ہے، تیز آؤٹ فیلڈ ہے اور امید ہے کہ ہم اسکور بورڈ کے کچھ دباؤ کے لیے بورڈ پر اچھے رنز بناسکتے ہیں۔ میں سکے کے پلٹنے کے ساتھ ایماندار ہونے سے گھبرا گیا تھا کیونکہ میں آسٹریلیا میں بلے بازی کا عادی ہوں۔ بگ بیش کے لیے نہیں ہم اسی الیون کے ساتھ جا رہے ہیں جو ہم انڈیا ویمن کے خلاف تھے۔

ٹاس جیت کر ٹارگٹ چیز کرنے کی حکمت

آج کے اہم میچ کا ٹاس ساؤتھ افریقہ کی کیپٹن نے جیتا اور انہوں نے بیٹنگ آسٹریلیا ویمنز کو دے کر خود ٹارگٹ چیز کرنے کا بڑا فیصلہ لیا۔ 

 مسلسل چیمپئن آسٹریلیا خواتین کے T20 ورلڈ کپ کے اپنے آٹھویں اور مسلسل چوتھے فائنل میں داخل ہونے کے لیے کوشاں ہے۔
ساؤتھ افریقہ ویمنز  آج  2023 کے فائنل میں آسٹریلیا ویمنز سے  شکست کا بدلہ لینے کا عزم لے کر میدان میں آئی ہیں۔ 2023 میں ساؤتھ افریقہ میں ہونے والے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا فائنل آسٹریلیا نے 19 رنز سے جیت کر  ساؤتھ افریقہ ویمنز کو ان کے ہوم کراؤڈ کے سامنے شرمندہ کیا تھا۔  وہ آسٹریلیا ویمنز کا ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا  چھٹا ٹائٹل  تھا۔
آسٹریلیا ویمنز آج  اپنی طلسماتی کپتان ایلیسا ہیلی کے بغیر کھیلیں گے، جو ٹورنامنٹ میں پہلے زخمی ہو گئی تھیں۔

آج آئی سی سی  ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے ناک آؤٹ مراحل کا آغاز انتہائی دلچسپ ہے  کیونکہ پروٹیز ویمن نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

اس میچ کو  محض دو کپتانوں کا  میچ کہنا زیادتی ہو گا کیونکہ دونوں اطراف کے بائیس ویمن ایک جان ہو کر کوشش کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

مزیدخبریں