ایل ڈی اے  کا ایونیو ون اور جوبلی ٹاون میں آپریشن ،تجاوزات اور دکانیں ہٹا دیں 

17 Oct, 2024 | 07:44 PM

 درنایاب: ایل ڈی اے  نے ایونیو ون اور جوبلی ٹاؤن میں آپریشن  کیا ۔ایونیو ون میں پلاٹ سے غیرقانونی باؤنڈری والز مسمار کر کے قبضہ حاصل کرلیا۔ پلاٹ نمبر 358 بلاک ڈی ،521بی،406 اور پلاٹ نمبر1بلاک ای سے بھی غیرقانونی تجاوزات، دکانیں ہٹا دی گئیں۔

پلاٹ نمبر358بلاک ڈی ایونیو ون سے تجاوزات ہٹا کر راستہ کلیئر کر دیا۔پلاٹ نمبر521بی بلاک اے ایونیو ون سے عارضی کمرے، باؤنڈری والز مسمار کر کے 10مرلہ پلاٹ کا قبضہ حاصل کر لیا۔۔ جوبلی ٹاؤن میں پلاٹ نمبر406بلاک ای، پلاٹ نمبر1بلاک ای سے غیرقانونی تجاوزات، دکانیں ہٹا دی گئیں۔پلاٹ نمبر617بلاک اے، پلاٹ نمبر30بلاک سی، پلاٹ نمبر46بلاک ڈی سے غیرقانونی تجاوزات، دکانیں ہٹا دی گئیں۔آپریشن ڈائریکٹر ایل ڈی اے ایونیو ون اسد اللہ چیمہ کی زیر نگرانی کیا گیا۔ آپریشن میں انفورسمنٹ ونگ اورپولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا 

مزیدخبریں