ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایل ڈی اے  میں فراڈ پر ریلیف دینے والے کمیشن کی مدت پوری، توسیع کی استدعا

ایل ڈی اے  میں فراڈ پر ریلیف دینے والے کمیشن کی مدت پوری، توسیع کی استدعا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب:ایل ڈی اے میں حقیقی پلاٹ مالکان کے ساتھ فراڈ پر ریلیف دینے والا کمیشن اپنی مدت پوری کرگیا ۔

 کمیشن نے جعلی اور بوگھس فائلوں پر کمیشن نے حقیقی خریدار کو سن کر فیصلے کئے۔کمیشن کے غیر فعال ہونے سے شہریوں کے کیسز کئی ماہ تک لٹکے رہے۔ ایل ڈی اے نے حکومت سے کمیشن کو ایک سال تک توسیع دینے کی استدعا کردی۔ایل ڈی اے بونافائیڈ کمیشن 2سال کے لئے بنایا گیا تھا۔
 سینکڑوں شہریوں کو فراڈ کے بعد ایل ڈی اے کمیشن سے ریلیف دیا گیا ۔ جعلی اور بوگھس پروسیڈنگ والی فائلوں کو کمیشن نے حقیقی خریدار کو سن کر فیصلے کئے ۔ ایل ڈی اے بونافائیڈ کمیشن فراڈ اور مافیا کے ہاتھوں لٹ جانے والے شہریوں کا واحد ریلیف پلیٹ فارم تھا ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کمیشن مدت ختم ہونے کے بعد غیر فعال ہوا جس کی بعد شہریوں کے کیسز کئی ماہ تک لٹکے رہے ۔