ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملکی زرمبادلہ ذخائر 16ارب 11کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے

ملکی زرمبادلہ ذخائر 16ارب 11کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ملکی زرمبادلہ ذخائر 6کروڑ 40لاکھ ڈالر اضافے سے بڑھ کر 16ارب 11کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے۔

ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے زخائر میں 21 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر بڑھ کر 11 ارب 2 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے، جبکہ کمرشل بینکوں سے ایک ہفتے میں 15.10 کروڑ ڈالر نکالے گئے ، کمرشل بینکوں کے زخائر 5.23 ارب ڈالر سے کم ہوکر 5.08 ارب ڈالر ہوگئے ۔ 

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں 6 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ، جس سے ملکی مجموعی ذخائر بڑھ کر 16 ارب 11 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے ۔