پی ایچ اے میں کروڑوں کے گھپلے ،شفاف انکوائری کامطالبہ 

17 Oct, 2024 | 07:10 PM

 درنایاب :پی ایچ اے میں ایمرجنسی کلاز لگا کر آرٹیفیشل بیوٹیفکیشن میں مبینہ طور پر کروڑوں کے گھپلے کیے گئے ۔ پی ایچ اے کی سی بی اے نے سیکرٹری ہاؤسنگ کو خط لکھ دیا ، شفاف انکوائری کا مطالبہ کردیا ۔

پی ایچ اے ذوالفقار لیبر لیگ سی بی اے نے پی ایچ اے میں مالی اور انتظامی بے ضابطگیوں کی بھی نشاندہی کی ۔خط کے متن کے مطابق پی ایچ اے نے پیپرا کی 59 ڈی کلاز کا غیر قانونی طور پر استعمال کیا۔ شہر میں ہارٹیکلچر چھوڑ کر کنسٹرکشن ، الیکٹرک اور آئرن ورک میں کروڑوں روپے کے گھپلے  کیے گئے ۔ پی ایچ اے انتظامیہ نے افسران کو بی او ڈی کے فیصلے کا غلط استعمال کرکے مستقل کیا ۔ خط میں کہا گیا ہے کہ بورڈ کے فیصلوں کے برعکس 4ہزار ڈیلی ویجرز ملازمین کو نظر انداز کیا گیا۔  ملازمین کو ایل ڈی اے طرز پر 100فیصد الاؤنس بھی نہیں دیا جارہا ۔ خط میں مطالبہ کیا گیا کہ پی ایچ اے کے وسائل کے بے دریغ استعمال کی شفاف انکوائری کی جائے ۔ سی بی اے نے سیکرٹری ہاؤسنگ کے ساتھ ڈی جی پی ایچ اے کو بھی خط بھیج دیا ۔

مزیدخبریں