ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کالجز میں عارضی اساتذہ کی بھرتی، سکرونٹی مکمل نہ ہوسکی

کالجز میں عارضی اساتذہ کی بھرتی، سکرونٹی مکمل نہ ہوسکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عمران یونس:سرکاری کالجز میں عارضی اساتذہ کی آن لائن  درخواستیں التوا کا شکار ہوگئیں ، بعض پرنسپل  آن لائن سکرونٹی  بروقت نہ کرسکے۔

سرکاری کالجز میں ہزاروں اساتذہ کی کمی ہے ۔ لاہور سمیت صوبہ بھر کے کالجز میں عارضی اساتذہ کی بھرتی التوا کا شکار ہوگئی۔  تاحال سکروٹنی مکمل نہ ہوسکی۔ 7354اسامیوں کیلئے 2 لاکھ کے قریب درخواستیں موصول ہوئیں۔درخواستوں میں کوائف غلط لکھنے کی وجہ سے سکروٹنی میں مشکلات کا سامنا ہوا ۔درخواستوں کی سکروٹنی کے لیے متعدد پرنسپل غالباً  کمپیوٹر سکلز کی کمی کا شکار تھے۔  ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  کی ڈیڈ لائن گزر گئی مگر سکروٹنی مکمل نہ ہوئی۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن  کا کہنا ہے کہ یکم نومبر تک سی ٹی آئی امیدواروں کی کالجز میں جوائننگ ہو جائے گی ، امیدواروں کی جانب سے کوائف غلط تھے۔