سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان

17 Oct, 2024 | 06:01 PM

Ansa Awais

ملک اشرف :  سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کی تاریخ کااعلان کر دیا گیا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بار الیکشن کیلئے وائس چیئرمین پنجاب بارکونسل کا بطور پریزائیڈنگ افیسر تقرر کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ،جبکہ انتخابات کیلئے 31 اکتوبر کا دن مقرر کیا گیا ہے ،وائس چیئرمین پنجاب بارکونسل  31 اکتوبر کو الیکشن ڈے پر  بطور پریزائڈنگ افیسر فرائض سر انجام دیں گے ،سپریم کورٹ بار کے چیئرمین الیکشن بورڈ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔

مزیدخبریں