ویب ڈیسک : پاکستانی آج سپر مون کے نظارے سے محظوظ ہو سکیں گے ۔
ماہر فلکیات کے مطابق آج چاند معمول سے 14 فیصد روشن اور 7 فیصد بڑا دکھائی دے گا۔ زمین اور چاند کا فاصلہ کم ہوتا ہے تو چاند نسبتاً بڑا اور زیادہ روشن نظر آتا ہے۔چاند کا زمین سے آج فاصلہ تقریباً دو لاکھ 26 ہزار میل ہوگا جبکہ چاند اور زمین کا اوسطاً فاصلہ دو لاکھ 38 ہزار 855 میل ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال کا یہ تیسرا فل مون ہے، پاکستان میں سورج غروب ہونے کے بعد سپر مون کا نظارہ ممکن ہوگا۔