اشرف خان : انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گئی ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 5پیسے سستا ہوگیا ، انٹر بینک میں ڈالر 277.84 روپے سے کم ہوکر 277.79روپے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 17 پیسے کمی سے 279 روپے 11 پیسے، یورو 1.12 روپے سستا ہوکر 302.43 روپے، برطانوی پاؤنڈ 1.33 روپے سستاہوکر 362.10 روپے پر آگیا، جبکہ سعودی ریال 2 پیسے بڑھ کر 74.12روپے کا ہوگیا ۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 75.97 روپے پر برقرار رہا ۔