سٹوڈنٹس کے لیے خوشخبری، مریم نواز کے ہونہار سکالر شپ پروگرام  میں رجسٹریشن شروع 

17 Oct, 2024 | 04:42 PM

راو دلشاد:  طلباکے لئے وزیراعلی مریم نواز شریف  نے 130 ارب روپے کے ہونہار سکالر شپ پروگرام   شروع کردیا ، جس کی رجسٹریشن شروع ہوچکی ہے   

جامعات میں انفارمیشن ڈیسک قائم کردیے گئے ،ہونہار سکالر شپ کے تحت 68ڈسپلن/مضامین کے طلبہ کو سکالر شپ دیا جائے گا۔وزیراعلی مریم نواز  کی ہدایت پر ہر سال 30ہزار طلبہ کو سکالر شپ ملیں گے۔پنجاب بھر کی50 پبلک سیکٹریونیورسٹیز کے طلبہ سکالر شپ حاصل کر سکیں گے۔انڈر گریجوایٹ ڈگری پروگرام کے تحت 4سے5سال تک سکالر شپ مہیا کئے جائیں گے۔طلبہ کی اہلیت کا تعین کرنے کے لئے میٹرک کے 30فیصد اور انٹر میڈیٹ کے 70فیصد مارکس سے میرٹ بنے گا۔

ہونہار سکالر شپ کے تحت طلبہ کی مکمل ٹیوشن فیس ادا کی جائے گی۔22سال سے کم عمر3لاکھ سے کم آمدن رکھنے والے پنجاب کے شہری سکالر شپ کے لئے اپلائی کر سکیں گے۔ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے طلبہ بھی سکالر شپ کے لئے اپلائی کر سکیں گے۔

مریم نواز شریف  کا کہنا ہے کہ پنجاب کاہر طالب علم میرا بیٹا اور ہر  طالبہ میری بچی ہے۔  طلبہ کو ہائر ایجوکیشن کے لئے  خالصتا میرٹ کی بنیاد پر سکالر شپ  دئیے جائیں گے۔ہونہار سکالر شپ کا مقصد محدود وسائل کے ساتھ اچھے نمبرز حاصل کرنے والے طلبہ کو اعلی تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ 

honhaarscholarship.punjabhec.gov.pk پر 18اکتوبر تک سکالر شپ کے لئے اپلائی کیا جا سکے گا۔

مزیدخبریں