سستی سواری بھی مہنگی ،ہنڈا کمپنی کے ڈیلرز کی من مانیاں  

17 Oct, 2024 | 04:26 PM

شہزاد خان :سستی  سواری بھی عوام کی پہنچ سے دور ہوگئی ۔ ہنڈا ڈیلرز  بائیکس پر اوورچارجنگ کرنے لگے 

مقامی موٹر سائیکل ساز کمپنیوں کی پروڈکشن نہ ہونے کے برابر رہ گئی  مقامی کمپنیوں کی پروڈکشن ایک چوتھائی رہ جانے سے ہنڈا کمپنی کے ڈیلرز کے وارے نیارے ہوگئے ، بائیکس 10 سے 15 ہزار روپے اضافی قیمتوں پر فروخت کرنے لگے ۔ 
ہنڈا کمپنی کے ڈیلرز نے موٹر سائیکل مارکیٹوں میں صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا ہے اور 70 سی سی ،100 سی سی اور 125 سی سی بائیکس کی 10 سے 15 ہزار روپے اضافی وصول کررہے ہیں ہنڈا 125 کی کمپنی قیمت 2 لاکھ 34 ہزار 900 روپے مقرر ہے اور ڈیلرز ہنڈا 125 دس ہزار زائد اوون لیکر 2لاکھ 45 ہزار روپے تک بیچ رہے ہیں
اسی طرح ہنڈا 70 سی سی پر بھی 5 سے 8 ہزار اوون لیا جارہا ہے اورہنڈا 70 کی اصل قیمت 1 لاکھ 57 ہزار 900 روپے مقرر ہے جبکہ ہنڈا 70 مارکیٹ میں 1لاکھ 65 ہزار تک فروخت کی جارہی ہے۔دوسری جانب مقامی کمپنیوں نے اب تمام تر توجہ الیکٹرک سکوٹیز پر مرکوز کرلی ہے
چائنہ کے تعاون سے تیارہ کردہ مقامی کمپنیوں کی سکوٹیز کی قیمت 1 لاکھ 65 سے 3 لاکھ 15 ہزار روپے ہے۔

مزیدخبریں