ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹریفک پولیس کی غیر ذمہ داریاں، بغیر ہیلمٹ کار چلانے پر چالان کردیا

ٹریفک پولیس کی غیر ذمہ داریاں، بغیر ہیلمٹ کار چلانے پر چالان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  سٹی ٹریفک پولیس  کی غیر ذمہ داریاں عروج  پر پہنچ گئیں،  سنگنلز پر لگائے جانیوالے کیمروں سے شہریوں کے غلط چالان کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔

 شہری عارف حسین کو بغیر ہیلمٹ 2000 روپے کی چالان ٹکٹ دی گئی حالانہ چالان ٹکٹ پر موجود تصویرمیں وہ ہیلمٹ پہنے اپنی موٹرسائیکل پر منزل مقصود کی جانب گامزن ہیں۔ 

 دوسری طرف محمد عمر نامی شخص کی کار کا چالان کیا گیا ہے ،2000 روپے جرمانے کے ساتھ موجود چالان ٹکٹ پر جو چالان کیا گیا اس میں انہیں بغیر ہیلمٹ گاڑی چلانے پر قصور وار ٹھہرایا گیا ہے۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک کے اصولوں کی پاسداری کرنے کا درس دینے والی سٹی ٹریفک پولیس کو اپنا قبلہ درست کرنے کی ضرورت ہے۔