عرفان ملک:لاہور کو آلودہ کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا۔
حکومت پنجاب کی سموگ کیخلاف زیرو ٹالیرنس مہم جاری ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے کہ کارروائیوں کے دوران صنعتی ،گھریلو سطح کے یونٹس اور انفرادی ملزمان کے خلاف ایکشن لیا گیا۔
رواں سال65 ماحول دشمن افراد کیخلاف مقدمات درج کر کے گرفتار کر کیا گیا،یہ کارروائیاں پنجاب تحفظ ماحول قانون، سموگ روک تھام قواعد 2023 کے تحت کی گئیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق خشک فصل جلانا، ٹائرو کوڑے کو آگ لگانا جرم ہے،لاہور پولیس محکمہ ماحولیات کے ساتھ ماحول دشمنوں کیخلاف متحرک ہے،شہر کے مضافات میں فصلوں کی باقیات جلانے کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔