ملک اشرف : منی لانڈرنگ کیس میں پرویز الہٰی کی فیملی کو بنکنگ کورٹ سے ریلیف ملنے کا معاملہ , لاہور ہائیکورٹ نے فریقین کے وکلاء کو ضمانت منسوخی سے متعلق 24 اکتوبر کو حتمی دلائل کے لئے طلب کرلیا ۔
جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے وفاق کی درخواست پر سماعت کی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ پیش ہوئے ۔راسخ الہٰی ، تحریم الہٰی اور زہرہ الہٰی وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ چودھری پرویز الہٰی کی اہلیہ سائرہ انور کی جانب سے عدالت میں میڈیکل پیش کیاگیا ۔ ایف آئی اے نے وفاقی حکومت کے ذریعے ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لئے درخواست دائر کررکھی ہے، جس میں سائرہ انور ،راسخ الہٰی ، تحریم الہٰی اور زہرہ الہٰی کی ضمانتوں کی منسوخی کے لئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا۔