محکمہ خزانہ نے چینی افراد کی سکیورٹی کے لیے 3 نئی ٹیوٹا ہائی ایس خریدنے کی سمری منظور کرلی

17 Oct, 2024 | 02:04 PM

Ansa Awais

قیصرکھوکھر : چینی افراد کی سکیورٹی کیلئے 3نئی بلٹ پروف ٹیوٹا ہائی ایس خریدی جائیں گی،محکمہ داخلہ کی جانب سے نئی گاڑیاں خریدی جائیں گی۔

محکمہ خزانہ نے چینی افراد کی سکیورٹی کے لیے 3 نئی ٹیوٹا ہائی ایس خریدنے کی سمری کو منظور کرلیا ۔محکمہ داخلہ اب یہ نئی گاڑیاں خریدے گا۔  بلٹ پروف گاڑیاں لاہور میں آنے والے چینی افراد کو فراہم کی جائیں گی۔ محکمہ داخلہ نے ان بلٹ پروف گاڑیوں کا بکٹ جاری کرنے کا محکمہ خزانہ کو لکھ دیا ہے۔ چینی وفد کی شہر میں موومنٹ کے دوران یہ گاڑیاں استعمال ہوں گی۔

مزیدخبریں